اردو

urdu

ETV Bharat / state

بینک گارڈ سے ہتھیار چھیننے کا معاملہ، دوسرا نوجوان گرفتار - بینک شاخ پر معمور سیکورٹی گارڈ سے بارہ بور رائفل چھینی گئی

تفصیلات کے مطابق اسی ماہ کے انیس تاریخ کو ڈاڈسرہ میں قائم جموں و کشمیر بینک کی شاخ پر تعینات ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے سکیورٹی گارڈ پر ماسک پہنے دو نوجوانوں نے کلہاڑی سے حملہ کر کے اسکی بارہ بور رائفل چھین لی تھی۔

ترال: ہتھیار چھیننے کی واردات میں ملوث دوسرا نوجوان گرفتار
ترال: ہتھیار چھیننے کی واردات میں ملوث دوسرا نوجوان گرفتار

By

Published : Sep 23, 2020, 6:55 PM IST

اونتی پورہ پولیس کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ترال کے ڈاڈسرہ نامی گاؤں میں مقامی بینک شاخ پر مامور سکیورٹی گارڈ سے بارہ بور رائفل چھیننے میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پہلا تیس گھنٹے میں ہی بارہ بور رائفل سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسی ماہ کے انیس تاریخ کو ڈاڈسرہ میں قائم جموں و کشمیر بینک کی شاخ پر تعینات ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے سیکورٹی گارڈ پر ماسک پہنے دو نوجوانوں نے کلہاڑی سے حملہ کر کے اسکی بارہ بور رائفل چھین لی تھی۔

بعدازاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے دونوں ملوث افراد کو پکڑنے کی تلاش شروع کی اور محض تیس گھنٹوں کے دوران ہی چھینی گئی بارہ بور رایفل اور ایک ملوث نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔

آج دوسرے نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 18/2020 درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details