مقامی آبادی کی طرف سے گھروں کا کوڑا کرکٹ ایک مخصوص جگہ پر پھینکنے کے خلاف جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کی دیور ترال کی آبادی سراپا احتجاج ہے۔ جمع شدہ گندگی سے وہاں عفونت پھیل گئی ہے اور لوگوں کا جینا، اور اپنے گھروں میں رہنا محال بنا ہوا ہے۔ تاہم دیہی ترقی یا میونسپل کمیٹی ترال کے حکام معاملہ کی نسبت سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
دیور ترال میں گندگی کے ڈھیر
ایک مقامی شہری راجو سنگھ نے بتایا کہ گندگی کی وجہ سے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور اسی گندگی کی وجہ سے یہاں بیماری پھوٹنے کا قوی امکان ہے۔
دیور ترال میں گندگی کے ڈھیر
انہوں نے کہا گزشتہ دنوں اس علاقہ میں کورونا مثبت کے کئیمعاملے درج کئے گئے ہیں جب کہ انتظامیہ صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں کر رہی ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے اس سلسلہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔