ترال: جہاں ایک طرف انتظامیہ ہارٹیکلچر شعبے کو بڑھاوا دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے وہیں آری پل تحصیل کے واگڈ گاؤں کی آبادی کا کہنا ہے کہ انکے باغات اور دیگر آراضی پر جانے والے راستے پر دہی ترقی نے ایک کلوٹ تو بنایا لیکن فائدے کے بجائے انہیں نقصان ہو رہا ہے۔ کیونکہ اس کلوٹ سے بڑی گاڑی گزر نہیں سکتی ہے جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات درپیش ہیں۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ اس کلوٹ کے بجائے ایک پُل تعمیر کیا جانا چاہئے تاکہ عوام کی نقل و حمل بہتر ہو سکے۔