اردو

urdu

By

Published : Jan 8, 2021, 8:00 AM IST

ETV Bharat / state

ترال: نامور ماہر تعلیم محمد صدیق نائک کا انتقال

جنوبی کشمیر کے معرف ماہر تعلیم محمد صدیق نائک جمعرات کی شام انتقال کرگئے۔ انہوں نے معیاری تعلیم کے لیے علاقے میں بہت کام کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدیق صاحب
صدیق صاحب

ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں جمعرات کی شام اس وقت غم و اندوہ کی لہر دوڈ گئی۔ جب علاقے کے معروف استاذ و ماہر تعلیم محمد صدیق نائک مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مرحوم کا شمار جنوبی کشمیر اور ضلع پلوامہ کی اہم ترین علمی شخصیت کے طور پر کیا جاتا تھا جنہوں نے معیاری تعلیم کے لیے علاقے میں کافی کام کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم محمد صدیق نائک کو نہ صرف ان کے شاگرد بلکہ عام لوگ بھی کافی قدر و عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔

وہ نوکری سے سبکدوش ہونے کے بعد سماجی کاموں میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیا کرتے تھے۔ مرحوم کی وفات پر سیول سوسائٹی ترال کے چیئرمین اشفاق احمد کار، بشیر احمد ریشی، محمد اشرف وانی کے علاوہ دیگر معزز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اس دوران انہوں نے کہا 'ترال نے گزشتہ کئی ماہ کے دوران اہم علمی اور دینی شخصیات کو کھو دیا ہے۔ جو علاقے کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔ جس کی تلافی مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن بھی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
کشمیر: موسم میں بہتری، قومی شاہراہ ہنوز بند

اس دوران سوسائٹی نے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرکے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔

ادھر پی ڈی پی رہنما مشتاق احمد شاہ، ڈاکٹر ہربخش سنگھ، منظور احمد گنائی اور بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے مرحوم کے انتقال پر اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details