پلوامہ:پڑھے لکھے بیروزگاروں کی تعداد میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، وہیں بعض نوجوان نوکریوں کا تعاقب کرنے کے بجائے خود روزگار کمانے کو ترجیح دیکر نہ صرف اپنے اور اہل و عیال کے لیے نان شبینہ کا انتظام کر رہے ہیں بلکہ دیگر نوجوانوں کے لئے بھی روزگار کے وسائل پیدا کرکے مشعل راہ بن رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال ضلع پلوامہ کے چکورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے سمیر احمد شیخ کی ہے۔
سمیر احمد شیخ نے بارہویں جماعت کے بعد خود روزگار کمانے کی ٹھان لی اور سبزیوں کی ہائی برڈ پنیری کی کاشت اور اسکی تجارت شروع کی۔ سمیر احمد نے پنیری کی کاشت اور تجارت میں خاصی کامیابی حاصل کی جس کی پذیرائی حکومتی سطح پر بھی انہیں حاصل ہوئی۔ مختلف اقسام کی سبزیوں کی پنیری کا کاروبار کرنے والے سمیر احمد دیگر کئی کنبوں کو بھی روزگار فراہم کر رہے ہیں۔Vegetable Sapling Trade in Pulwama