اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ravinder Raina Visits Slain Cop’s House: رویندر رینہ کا مقتول پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت

’’پڑوسی ملک نہیں چاہتا کہ کشمیر میں حالات ٹھیک ہوں، BJP leader Visits Slain Cop's house in Pulwama اور وہاں کے بچے خوشحالی کی زندگی بسر کریں۔‘‘

رویندر رینہ کا مقتول پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت
رویندر رینہ کا مقتول پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعذیت

By

Published : May 16, 2022, 1:40 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ میں چند روز قبل نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کانسٹیبل ریاض احمد کو ہلاک کیے جانے کے بعد مقتول کے گھر تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر رویندر رینا نے پارٹی کے دیگر لیڈران کے ہمراہ مقتول پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔ BJP Leaders Visit Slain Cop’s House in Pulwama بی جے پی یوٹی صدر نے مقتول کے اہل خانہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

رویندر رینہ کا مقتول پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے رویندر رینہ نے کشمیر میں شورش اور خوف کے ماحول کے لیے نام لیے بغیر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا: ’’پڑوسی ملک نہیں چاہتا کہ کشمیر میں حالات ٹھیک ہوں، یہاں کے بچے خوشحالی کی زندگی بسر کریں۔‘‘ Ravinder Raina Blames Pakistan for Killings in Kashmir پولیس اہلکار کو قتل کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پولیس اہلکار کے اہل خانہ کی مکمل کفالت کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد نے کچھ روز قبل ایک پولیس اہلکار پر گولیاں چلا کر اسے ہلاک کر دیا۔ Ravinder Raina Visits Slain Cop’s House in Pulwama مقتول پولیس اہلکار 36 سالہ ریاض احمد جموں و کشمیر پولیس محکمہ میں بطور ایس پی او تعینات ہوئے جب کہ پانچ برس قبل انہیں کانسٹبل کے عہدہ پر فائز کیا گیا تھا۔ ریاض احمد کے لواحقین میں ان کی حاملہ زوجہ کے علاوہ ایک چار سال کا لڑکا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:NC Leaders Visit Slain Cop’s House in Pulwama: این سی لیڈران کا مقتول پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت

ABOUT THE AUTHOR

...view details