اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: آگ لگنے سے ٹپر جل کر تباہ - شرپسند عناصر کا کیا ہوسکتا ہے

مقامی لوگوں کے مطابق اس واقعہ میں شرپسند عناصر کا ہاتھ ہوسکتا ہے، تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

پلوامہ: آگ لگنے سے ٹپر جل کر تباہ
پلوامہ: آگ لگنے سے ٹپر جل کر تباہ

By

Published : Nov 14, 2021, 8:06 PM IST

Updated : Nov 14, 2021, 8:20 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے للہار کاکاپورہ علاقے میں ایک پراسرار آتشزدگی کے واقعہ میں ایک ٹپر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کل رات دیر گئی ایک ٹپر نمبر JK1R-9135 للہار کے مقام پر کھڑا تھا اور رات کے اوقات میں اس میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ٹپر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

پلوامہ: آگ لگنے سے ٹپر جل کر تباہ

اگرچہ مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس واقعہ میں شرپسند عناصر کا ہاتھ ہوسکتا ہے، تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

اس ٹپر مالک کی شناخت فردوس احمد بھٹ ولد غلام رسول بھٹ کے طور ہوئی ہے جو کہ للہار گاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔ وہیں پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Nov 14, 2021, 8:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details