زرعی زمین خصوصاً ’’آبی اول‘‘ کو تعمیراتی کاموں میں استعمال میں لائے جانے کی ممانعت کے باوجود وادی کشمیر میں زرعی زمین کی بھرائی کرکے اس پر عمارتیں تعمیر کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے وادی میں زرعی زمین خصوصا ’’آبی اول‘‘ کا رقبہ سکڑتا جا رہا ہے۔
جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں لینڈ مافیا اور زرعی زمین کی بھرائی کرنے والے افراد کے خلاف تحصیل انتظامیہ نے انوکھی کارروائی کرتے ہوئے بھرائی کے ارادے سے انڈیلی گئی مٹی کو مشینری کے ذریعے واپس اٹھا کر سرکاری کاموں کے استعمال میں لایا گیا۔
تحصیلدار پانپور کے مطابق تحصیل آفس پانپور کو بار بار یہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پانپور کے کئی علاقوں میں زرعی زمین سمیت آبی ذخائر میں غیر قانونی طور مٹی انڈیل کر نہ صرف زمین کی ہئیت تبدیل کی جا رہی ہے بلکہ اسے گراں قیمتوں پر فروخت بھی کیا جا رہا ہے۔