اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ کھیل میدان بنیادی سہولیات سے محروم

کھیل کود خاص کر کرکٹ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، جن میں کھیل مسابقوں کا انعقاد اور کھیل میدانوں کی تعمیر و تجدید بھی شامل ہے۔ تاہم وادی کشمیر میں کئی ایسے کھیل کے میدان ہیں جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

پلوامہ کھیل میدان بنیادی سہولیات سے محروم

By

Published : Jul 16, 2019, 5:30 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں موجود کھیل کے میدان کی دیوار بندی نہ ہونے کے سبب کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات مسافت میں کمی کے لیے کچھ افراد میدان کے بیچوں بیچ گاڑیاں گزار دیتے ہیں، جبکہ بعض افراد میدان کو پارکنگ کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔

مقامی کھلاڑیوں کے مطابق پلوامہ کا میدان ہموار نہ ہونے کے سبب بارشوں کے ایام میں یہ میدان تالاب کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

پلوامہ کھیل میدان بنیادی سہولیات سے محروم

پلوامہ میدان میں بیت الخلاء تعمیر تو کیے گئے ہیں تاہم ان کی صاف صفائی کے لیے پانی کا مستقل انتظام نہ ہونے سے کھلاڑیوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس ضمن میں نوجوان کھلاڑیوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ میدانوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ نوجوان کھلاڑی پریشیانیوں کے بغیر کھیل سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details