اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: سڑکوں سے برف ہٹانے کے بعد آمدورفت بحال - گاڑیوں کی آمدورفت

برفباری تھم جانے کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے سڑکوں سے برف ہٹائی گئی، اور گاڑیوں کے چلنے کے لیے راستہ کھولا گیا۔

سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے بعد امدورفت بحال
سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے بعد امدورفت بحال

By

Published : Jan 25, 2021, 2:30 PM IST

وادی کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ پلوامہ میں بھی گذشتہ روز بھاری برفباری کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہو گئی تھی۔ جس کے بعد آج سڑکوں کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال کیا گیا ہے۔

سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے بعد آمدورفت بحال

برفباری تھم جانے کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے سڑکوں سے برف ہٹائی گئی، اور گاڑیوں کے چلنے کے لیے راستہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ شبیر احمد رینا نے کہا 'ہم نے رات کے دوران ہی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا تھا۔ جس کے بعد آج گاڑیوں کی آمدورف کو بحال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے یوم جمہوریہ کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیے
سرینگر میں درجہ حرارت منفی 5.2 ریکارڈ

انہوں نے کہا 'تمام محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ ہر مشکل سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details