جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں محکمہ شیپ ہسبنڈری نے قبائلی ذیلی منصوبہ بندی کے تحت بدھ کے روز 25 بھیڑوں کی یونٹز تقسیم کیے۔ بھیڑ پروری اسکیم کے تحت ان بھیڑوں کی تقسیم کی گئی۔
ایک جانب اگرچہ وادی کشمیر میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں بالائی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی شامل ہیں۔ ان قبائلی علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے غرض سے شیپ ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ نے ان لوگوں میں بھیڑوں کی 25 یونٹس تقسیم کیے تاکہ ان علاقوں میں بےروزگاری پر قابو پایا جاسکے، ساتھ ہی ان کی آمدنی میں اضافہ ہو۔
اس سلسلے میں بھیڑوں کے یونٹ پانے والے محمد اسلم نے کہا کہ اس سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ محمکہ نے رواں سال یونٹز میں کچھ اضافہ کیا ہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ ان یونٹوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہونا چاہیے تاکہ اور لوگوں کو بھی روزگار ملے۔