اردو

urdu

By

Published : May 21, 2021, 7:41 PM IST

ETV Bharat / state

پانپور: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم چلائی۔ اس دوران 24 سے زائد گاڑیاں سیزکی گئیں۔

Pulwama Police
پلوامہ پولیس

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں ایس ڈی پی او امتیاز احمد کی سربراہی میں 24 سے زیادہ گاڑیوں اور موٹر سائکلوں کو سیز کیا گیا۔

پلوامہ پولیس

پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب 24 گاڑیوں اور موٹر سائکلوں کو سیز کر لیا۔ ایس ڈی پی او نے کہا کہ اس مہم کو آگے بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ حکومت کی طرف سے کووڈ-19 وبائی امراض کی روک تھام کے لیے جاری کردہ ایس او پیز / ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔

قصبہ کے مختلف بازاروں میں پولیس نے ناکے لگا رکھے تھے جہاں غیر ضروری طور سے گھومنے پھرنے والے لوگوں کی گاڑیاں اور موٹر سائکلوں کو سیز کیا گیا ہے اور صرف ان ہی لوگوں کو آگے جانے کی اجازت دی جا رہی تھی جنہیں انتظامیہ کی طرف سے ضروری سکیورٹی پاس مہیا کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: نجی ہسپتال پر زیادہ پیسے وصول کرنے کا الزام

قصبہ پانپور میں پولیس نے کووڈ 1- وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ایسے اقدامات کیے ہیں تاکہ عام لوگ حجوم کی صورت اختیار کر کے کرونا وائرس میں مبتلا نہ ہو جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details