گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو پولیس اسٹیشن لیتر میں ایک مقامی شخص نے اپنی نابالغ بچی کو اغوا کیے جانے کی تحریری شکایت درج کی تھی۔
اغوا کی گئی نابالغ لڑکی کے والد نے کھیلن، پلوامہ کے رہائشی شوکت احمد وانی ولد عبدالرشید وانی پر نابالغ بچی کو اغوا کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر نمبر 103/2021 درج کرکے فوری طور پر کارروائی شروع کردی۔
ایس ڈی پی او لیتر فرقان قادری کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مغویہ لڑکی کی بازیابی کے لیے مختلف مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے۔