اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama Police holds meeting with NOKs of Police martyrs: مہلوک پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ پلوامہ پولیس کی میٹنگ - جنوبی کشمیر

’’جموں و کشمیر پولیس کے شہید جوانوں کے لواحقین پولیس کنبہ کے ناقابل فراموش رکن ہیں اور ان کا خیال رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے Pulwama Police holds meeting with NOKs of Police martyrsکیونکہ شہداء نے مادر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔‘‘

مہلوک پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ پلوامہ پولیس کی میٹنگ
مہلوک پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ پلوامہ پولیس کی میٹنگ

By

Published : May 27, 2022, 4:42 PM IST

ہلاک کیے گئے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ تال میل بہتر اور مضبوط بنانے کی غرض سے جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع پلوامہ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ Pulwama Police holds meeting with NOKs of Police martyrsڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں منعقدہ میٹنگ میں ڈی وائی ایس پی (ڈی اے آر) پلوامہ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی جبکہ میٹنگ میں ضلع سے تعلق رکھنے والے اُن پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو مدعو کیا گیا تھا جو مختلف تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک ہوئے یا عسکریت پسندوں کے تشدد کا نشانہ بنے۔

میٹنگ میں ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے مہلوک پولیس اہلکاروں کے درجنوں لواحقین نے شرکت کی۔ پلوامہ پولیس کے افسران نے لواحقین کے مسائل کو سننے کے بعد انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ Meeting with Police martyrs Kins اسکے علاوہ مہلوک پالیس اہلکاروں کے لوحقین کی فلاح و بہبود کے لیے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی انہیں مفصل جانکاری دی گئی۔

مہلوک پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ پلوامہ پولیس کی میٹنگ

انہوں نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ ’’محکمہ پولیس کی جانب سے مہلوک اہلکاروں کے لواحقین کے لیے کئی فلاحی اقدامات کیے گئے ہیں اور پولیس کے تمام یونٹ شہداء کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جموں و کشمیر پولیس کے شہید جوانوں کے لوحقین پولیس کنبہ کے ناقابل فراموش رکن ہیں اور ان کا خیال رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ شہداء نے مادر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔‘‘

انہوں نے لواحقین سے کہا کہ پولیس انکی ہر ممکنہ مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے اور پولیس کے دروازے انکے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details