اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three Drug Peddlers Arrested in Pulwama پلوامہ میں تین منشیات فروش گرفتار، 350 گرام چرس برآمد - کشمیر منشیات

منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 350 گرام چرس بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Pulwama Three Drug Peddlers Arrested

پلوامہ میں نے تین منشیات فروش گرفتار، 350گرام چرس برآمد
پلوامہ میں نے تین منشیات فروش گرفتار، 350گرام چرس برآمد

By

Published : Jan 10, 2023, 4:29 PM IST

پلوامہ:پولیس اسٹیشن لیتر، لاسی پورہ کی ایک ٹیم نے لیتر، پلوامہ کے کھیلن علاقے میں اچانک ناکا قائم کیا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے تین افراد کو مشکوک انداز میں گھومتے دیکھا۔ پولیس کی موجودگی کے باعث تینوں افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے انہیں دبوچ کر ان کی تلاشی لی۔ پلوامہ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 350 گرام چرس برآمد کر لیا۔ Pulwama Police Arrested Three Drug Peddlers Recovered 350 gm Charas

پلوامہ پولیس نے ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کی شناخت کفایت رشید ولد عبد الرشید، نذیر احمد ولد عبد العزیز اور باسط احمد ولد محمد شفیع ساکنان کھیلن، پلوامہ کے طور پر کی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے معاملے کی نسبت پولیس اسٹیشن لیتر، لاسی پورہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 01/23 U/S 8/20 NDPS ایکٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Kashmir Drug Menace

مزید پڑھیں:پلوامہ: پولیس کی بڑی کامیابی دو منشیات فروش گرفتار

مقامی باشندوں نے منشیات کے خلاف پلوامہ پولیس کی کوششوں کی سراہنا کی ہے۔ وہیں پلوامہ پولیس نے معاشرے سے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details