اردو

urdu

ETV Bharat / state

Increase in Prices of Apples: سیب کی قیمتوں میں اضافہ - Increase in apple production

جموں و کشمیر میں اس سال سیب کی پیداوار میں اضافہ ہوا اورساتھ ساتھ مارکٹ میں سیب کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث سیب کی پیداوار سے منسلک کسان خوش نظر آرہے ہیں۔ Increase In Prices Of Apples

Increase In Prices Of Apples:سیب کی قیمتوں میں اضافہ
Increase In Prices Of Apples:سیب کی قیمتوں میں اضافہ

By

Published : Feb 11, 2023, 10:59 AM IST

سیب کی قیمتوں میں اضافہ

پلوامہ:وادی کشمیر میں مختلف میوہ جات اگائے جاتے ہیں۔ وادی کشمیر میں سب سے زیادہ سیب کی پیداوار ہوتی ہے۔ سیب کشمیر کے کسانوں کا ذریعہ معاش ہوتا ہے۔ گذشتہ سال سیب کی پیداوار میں کافی اضافہ ہوا تھا اور سیب کا معیار بھی بہت اچھا تھا۔

تاہم قومی شاہرہ مسلسل بند رہنے کی وجہ سے کسانوں کو اپنے تیار شدہ فصل کی معقول قیمت نہیں مل سکی تھی۔ تاہم اچھی اور معیاری فصل ہونے کے باوجود کسان مایوس نظر آئے تھے، کیوں کہ گزشتہ سال سیب کی قیمتوں میں کافی گراوٹ دیکھی گئی اور کسانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کچھ کسانوں نے سیب کی قیمتوں کے گراوٹ کے پیش نظر اپنی فصل کو کولڈ اسٹوریج میں جمع کرکے رکھا تھا اور اب کچھ دنوں سے لوگ کولڈ اسٹوریج سے سیبوں کو نکال کر ملک کی محتلف منڈیوں میں فروخت کر رہے ہیں جہاں انہیں اپنے فصل کی معقول قیمت مل رہی ہے، جس سے کسان کافی خوش ہیں۔
وادی کشمیر کا سب سے بڑا کولڈسٹورز کا مرکز ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں واقع ہیں، جہاں پر تیس کے قریب کولڈسٹورز موجود ہیں، جہاں کسانوں نے اپنی اضافی سیب کی فصل کو جمع کرکے رکھتے ہیں۔ ان کولڈسٹورز میں تقریبا 150 لاکھ میٹرک ٹن سیب اس وقت موجود ہے، جن کو نکالنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
اس ضمن میں کسانوں نے بتایا کہ گزشتہ سال قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے سیب کی پیداوار کو کافی نقصان پہنچا جب کہ کسان کو منافع کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا۔ لیکن اس سال قومی شاہرہ بحال رہنے سے ہماری فصل وقت پر ملک کی مختلف منڈیوں تک پہنچائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے سیب کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ہماری فصل کی معقول قیمت حاصل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہرہ پر سیب کی گاڑی کو روکا نہیں جانا چاہیے تاکہ کسانوں کو اپنی فصل کی معقول قیمت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال قومی شاہراہ مسلسل بند رہنے کی وجہ سے کسانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ اس سال قومی شاہراہ بحال رہنے سے کسانوں کو معقول قیمت مل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Apple Production In Kashmir وادی کشمیر میں رواں برس سیب کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے


گذشتہ سال قومی شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے سیب کی گاڑیوں کو کئی دنوں تک روکا جاتا تھا جس کی وجہ سے ملک کی منڈیوں تک پہنچتے پہنچتے سیب خراب ہوجاتے تھے اور اس سے کسانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ تاہم اس سال قومی شاہراہ بحال رہنے کی وجہ سے سیب کی گاڑیاں وقت پر پہنچ رہی ہیں اور کسانوں کو اپنے فصل کی معقول قیمت مل رہی ہے۔ اس شعبے سے وابستہ افراد نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ قومی شاہراہ کو اسی طرح سے بحال رکھیں اور میوہ جات کی گاڑیوں کو بلا خلل چلانے کی اجازت دیں تاکہ اس شعبے سے وابستہ افراد کو مزید نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details