اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: گورنمنٹ اسکول کے عملہ کی منفرد مثال

جنوبی کشمیر کے نئی بگ، ترال میں قائم گورنمنٹ اسکول کے عملہ نے ذاتی خرچ سے طلباء کے لیے گاڑی کا انتظام کرکے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔

By

Published : Mar 17, 2021, 7:14 PM IST

ترال: گورنمنٹ اسکول کے عملہ کی منفرد مثال
ترال: گورنمنٹ اسکول کے عملہ کی منفرد مثال

ایک ایسے وقت میں جبکہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار عوامی حلقوں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے، جنوبی کشمیر کے ترال علاقے ميں قائم گورنمنٹ مڈل سکول نئ بگ کے اساتذہ نے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔

ترال: گورنمنٹ اسکول کے عملہ کی منفرد مثال

سکول کے اساتذہ نے ذاتی خرچ سے اسکولی طلباء کی آسائش کے لیے نئی گاڑی خریدی تاکہ ’’اسکول آنے والے طلباء کو حصول تعلیم میں دقت پیش نہ آئے۔‘‘

اس ضمن میں بدھ کو اسکول احاطے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں زیڈ ای او ترال جاوید احمد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

انہوں نے تقریب کے دوران گاڑی کو طلباء کے لیے وقف کیا جس پر طلباء نے مسرت کا اظہار کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے زونل ایجوکیشن آفیسر ترال نے بتایا کہ ’’اسکول کے اساتذہ نے ایک منفرد اور قابل تقلید مثال قائم کی ہے جو وادی کے دوسرے گورنمنٹ اسکولوں کے لیے ایک تحریک ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘

انہوں نے اسکول انتظامیہ خاصکر اسکول کے ہیڈ ماسٹر سنیل کے جذبے کی سرہنا کی جنہوں نے ’’ذاتی طور 70ہزار روپے کا عطیہ پیش کیا۔‘‘

زونل ایجوکیشن آفیسر ترال نے مزید کہا کہ گاڑی کے اخراجات، جن میں پیٹرول، ڈرائیور کی تنخواہ وغیرہ شامل ہے، اساتذہ ہی برداشت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details