جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں دیر رات سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا جو اٹھارہ گھنٹوں کے بعد ختم ہو گیا۔
انکاؤنٹر میں ایک حولدار کے ساتھ ساتھ چار عسکریت پسند جبکہ ایک او جی ڈبیلو بھی ہلاک ہوا۔ وہیں، فوج کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں پہلے کی شناخت دانش منظور کے طور پر ہوئی، جو کہ ضلع پلوامہ سیتھرگنڈ کاکاپورہ سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نے ستمبر 2020 میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔
دوسرا عسکریت پسند نشد حسین لون نومبر 2018 سے سرگرم تھا۔ یہ ضلع پلوامہ کے ترال علاقے سے تعلق رکھتا تھا۔ یہ اس وقت لیشکر طیبہ کا ڈسٹرکٹ کمانڈر تھا۔
جھڑپ میں ہلاک ہونے والے تیسرے عسکریت پسند کی شناخت سرینگر کے یاسین مہران کے بطور ہوئی۔ اس نے حال ہی میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ایک غیر ملکی عسکریت پسندوں بھی اس انکاؤنٹر میں ہلاک ہوا، جس کی شناخت ریحان کے بطور ہوئی ہے۔ انکاؤنٹر میں عامر واگے نام کا عسکریت پسند ہلاک ہوا جس کا تعلق ہنجن پلوامہ سے تھا اور او جی ڈبیلو کے طور پر کام کرتا تھا۔
پولیس کے ایک سینیئر آفیسر کے مطابق "باوثوق اطلاعات موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم (فوج، پولیس اور سی آر پی ایف) نے راج پورہ علاقے کے ہنجن گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی تھی'۔