اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی - urdu news

ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ میں ریڑی پٹری والوں اور غلط جگہوں پر گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

By

Published : Mar 26, 2021, 7:00 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں جمعہ کو تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ریڑی-پٹری والوں اور غلط طریقے سے سڑکوں کے کنارے گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کی گئی۔

پانپور میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی

مہم کے تحت قصبہ پانپور میں ریڑی پٹری والوں کی جانب سے کیے گئے قبضے کو ہٹایا گیا وہیں، اس دوران غلط جگہوں پر پارک کی گئی کئی گاڑیوں کو بھی ضبط کرکے ڈرائیوروں سے جرمانہ وصول کیا گیا۔

اس موقع پر تحصیلدار پانپور نے کہا کہ چھاپڑی فروشوں اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کیے گئے جانائز قبضے سے عام لوگوں کو چلنے پھرنے میں بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے پیش نظر تحصیل انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد لوگوں سے جرمانہ وصول کرنا نہیں بلکہ لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی انجام دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details