اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: ضلع کمشنر نے ہسپتال کا معائنہ کیا - پلوامہ کی خبریں

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ضلع ہسپتال پلوامہ میں کووڈ 19 پر قابو پانے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

لع کمشنر نے ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا
لع کمشنر نے ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا

By

Published : Oct 3, 2021, 11:05 PM IST

ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چوہدری نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کووڈ پر قابو پانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کووڈ مناسب رویے (سی اے بی) کی پابندی اور صحت کی سہولیات جو مریضوں کو دی جارہی ہیں، صحت کے ادارے میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی وقت کی پابندی کو چیک کیا۔

انہوں نے ہسپتال عملے پر زور دیا کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہسپتال میں کووڈ رہنما خطوط کو سختی سے نافذ کریں اور ایم ایس ڈی ایچ پلوامہ کو موقع پر ہدایات بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں:شری امرناتھ یاترا گھپا میں تازہ برفباری، سردی میں اضافہ

ڈی سی نے متعلقہ محمکہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے احاطے میں کسی کو بھی ماسک کے بغیر داخل ہونے کی اجازت نہ دیں اور ان کو حکم دیا کہ وہ بیمار مریضوں کے ساتھ صرف ویکسین والے اٹینڈینٹس کو جانے دیں۔

چوہدری نے صفائی کی حالت ، ڈاکٹروں اور عملے کے ارکان کی حاضری ، ادویات اور دیگر آلات کی اسٹاک پوزیشن کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ بھی کیا اور مریضوں اور حاضرین سے بات چیت کی اور ہسپتال کی طرف سے ان کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے سی ایم او کو ہدایت کی کہ وہ نوٹس بورڈز پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ڈیوٹی روسٹر کو یقینی بنانے کے علاوہ ادویات اور دیگر دستیاب سہولیات کی سٹاک پوزیشن کو ظاہر کرے۔

اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ اور دیگر سٹاف ممبران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details