جموں وکشمیر کے پلوامہ میں اومیکرون کے حوالے سے انتظامیہ الرٹ Administration alert regarding Omicron ہے۔ اگرچہ پلوامہ ضلع میں ابھی تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے، تاہم ضلع انتطامیہ اس حوالے سے پوری طرح تیار ہے اوراس حوالے سے ضروری اقدامات پہلے ہی کیے گئے ہیں۔
Ready to Deal Omicron: پلوامہ ضلع انتظامیہ اومیکرون سے نمٹنے کے لیے تیار
ڈپٹی کمشنر پلوامہ Deputy Commissioner Pulwama بصیر الحق چودھری نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ابھی تک ضلع میں اس نئے ویرینٹ سے کوئی متاثر نہیں ہوا No case of Omicron in Pulwama ہے، جبکہ کورونا وائرس کے حوالے سے بھی معقول انتظام کیا گیا تھا اور اب اس اومیکرون کے حوالے سے بھی انتطامیہ پوری طرح مستعد ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ہفتے کو ترال کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ابھی تک ضلع میں اس نئے ویرینٹ سے کوئی متاثر نہیں ہوا ہے، لیکن کورونا وائرس کے حوالے سے بھی معقول انتظام کیا گیا تھا اور اب اس اومیکرون کے حوالے سے بھی انتطامیہ پوری طرح مستعد ہے۔
واضح رہے کہ اومیکرون کے پھیلنے سے جہاں لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے وہیں یوٹی انتظامیہ نے بھی احتیاطی اقدامات اٹھائے ہیں اور بیرون ممالک سے آنے والے افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کے ہدایات بھی جاری کیے گئے ہیں۔