جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں سی آر پی ایف کے ذریعے عارضی پُل کی تعمیر سے درجنوں دیہاتوں کی آبادی کو رابطہ سہولیات فراہم ہوں گی۔
عوام نے سی آر پی ایف کی اس کاوش کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے سی آر پی ایف اور عوام میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
سی آر پی ایف نے عارضی پل تعمیر کیا سی آر پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ افسر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دنوں شدید بارش کے بعد پُل بہہ گیا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں نے پل کی عدم دستیابی کی اطلاع دی تھی۔
کمانڈنگ افسر نے بتایا کہ 'لوگوں کی نوٹس کے بعد انہوں نے پل کی تعمیر کے لیے اپنے جوانوں کو کام پر لگایا ہے، جس کے بعد جوانوں کی جانب سے رابطہ پل کی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب تک حکومت کی جانب سے نالے پر پل کی تعمیر نہیں ہوتی تب تک وہ رابطہ سہولیات کے لیے اس چھوٹے پُل کی تجدید و مرمت جاری رکھیں گے تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔
اس موقع پر سی آر پی ایف کے سیکنڈ انچارج مقصود الزمان اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔