جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں کیگام کے مقام پر پولیس کی پارٹی نے ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے گاڑی میں سوار دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران قریب ایک کلو چار سو گرام چرس بر آمد کیا گیا جسکی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔