اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں لوگوں کا احتجاج - ٹریفک معطل

ضلع پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے کی اندورنی سڑکوں پر تارکول بچھایا جائے۔

پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں لوگوں نے کیا احتجاج
پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں لوگوں نے کیا احتجاج

By

Published : Sep 22, 2020, 9:02 PM IST

ضلع پلوامہ کے گڈورہ علاقے کی اندونی سڑکوں پر تاکول نہ بچھانے پر علاقے کے لوگوں نے احتجاج کیا، جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہا۔

پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں لوگوں نے کیا احتجاج

ٹریفک معطل رہنے سے درجنوں گاڑیا درماندہ ہو گئی جس کی وجہ مسافروں کو کافی مشکلات پیش آئی۔

مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گڈورہ علاقے کی ساری اندرونی سڑکوں پر تارکول بچھایا جائے۔

اس موقع پر تحصیلدار پلوامہ نے لوگوں سے بات کرکے انہیں یقین دلایا کہ علاقے کے ساری اندرونی راستوں پر تارکول بچھایا جائے گا جس کے بعد ٹریفک کو ٹریفک کی آمدورفت کو بحال کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'دفعہ 370 کی بحالی تک امن لوٹ نہیں سکتا'

غلام محمد نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ گڈورہ علاقہ مین ٹاون پلوامہ سے محض ایک کلو میٹر دور ہے، لیکن اس کے باوجود بھی علاقے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ پھر سے احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details