اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ۔اسلامک یونیورسٹی میں ویجلینس ہفتے کی مناسبت سے پروگرام - ای ٹی وی بھارت

ویجیلنس ہفتے کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب کے دوران شرکاء نے رشوت لینے اور دینے سے پرہیز کرنے کے علاوہ رشوت خوری کا قلع قمع کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کا عہد لیا۔

اونتی پورہ اسلامک یونیورسٹی میں ویجی لنس ہفتے کی مناسبت سے پروگرام منعقد
اونتی پورہ اسلامک یونیورسٹی میں ویجی لنس ہفتے کی مناسبت سے پروگرام منعقد

By

Published : Nov 2, 2021, 3:31 PM IST

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ میں ویجی لنس ہفتہ کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلباء سمیت دیگر مدعو کیے گئے مقررین نے موضوع کی نسبت سے مقالات پڑھے۔

اونتی پورہ اسلامک یونیورسٹی میں ویجی لنس ہفتے کی مناسبت سے پروگرام منعقد

تقریب میں اینٹی کرپشن بیورو (ACB) کے ایس ایس پی ساؤتھ، میر آفتاب عالم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے محکمہ کی جانب سے رشوت خوری کا قلع قمع کرنے کے لیے اقدامات و اہداف کا مجموعی خاکہ پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ رشوت لینا اور دینا ہی کرپشن نہیں بلکہ رشوت خوروں کے خلاف لڑائی میں خود کو الگ کرنا بھی رشوت کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ انہوں نے عوام سے رشوت خوری کا قلع قمع کرنے میں متعلقہ حکام و انتظامیہ کا تعاون دینے کی اپیل کی۔

مقررین نے بتایا کہ ’’بدعنوانی ملک کی اقتصادی، سیاسی اور سماجی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:ترال میں شبانہ آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

تقریب کے دوران شرکاء نے رشوت لینے اور دینے سے پرہیز کرنے کے علاوہ رشوت خوری کا قلع قمع کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کا عہد لیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کی میڈیا ایڈوائزر نے بتایا کہ پروگرام کا انعقاد اسلامک یونیورسٹی نے اینٹی کرپشن بیورو کے باہمی اشتراک سے کیا تھا۔ انکے مطابق اس حوالے سے مستقبل میں مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details