پرنسپل سکرٹری ایگریکلچر، ہارٹیکلچر و انیمل ہسبنڈری نوین کمار چودھری نے ڈائریکٹر ایگریکلچر اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اعجاز احمد بھٹ کے ہمراہ آج انڈین انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر دسو پانپور کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ٹریڈ سینٹر میں کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
پرنسپل سکریٹری ایگریکلچر نے انڈین انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کا دورہ کیا - jammu and kashmir
انہوں نے کہا کہ بور ویلز کا نہ ہونا کسانوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ تھا۔ تاہم رواں سال ہم نے پچاس سے زیادہ بور ویلز بنائے ہیں اور آنے والے کچھ مہینوں میں باقی بور ویلز بھی مکمل ہو جائیں گے، جس سے کسانوں کو آبپاشی کا ایک بہترین ذریعہ مل جائے گا اور ان کی پیداوار میں اچھا خاصہ اضافہ ہوگا۔
انہوں نے ای آکشن سینٹر کا بھی جائزہ لیا جہاں سے کسانوں کو ای مارکیٹنگ فراہم کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ زعفرآن کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے کسانوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ کسانوں کی پیداوار میں اضافہ ہو جائے جس سے ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بور ویلز کا نہ ہونا کسانوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ تھا۔ تاہم رواں سال ہم نے پچاس سے زیادہ بور ویلز بنائے ہیں اور آنے والے کچھ مہینوں میں باقی بور ویلز بھی مکمل ہو جائے گے، جس سے کسانوں کو آبپاشی کا ایک بہترین ذریعہ مل جائے گا اور ان کی پیداوار میں اچھا خاصہ اضافہ ہوگا۔