پولیس پبلک میٹنگ میں عوام جن میں معزز شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے علاوہ اوقاف اور ٹریڈ سے وابسطہ افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک اور ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر نے پولیس پبلک میٹنگ کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔ میٹنگ میں سومو کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کو لیکر کئی افراد نے اپنی بات سامنے رکھی جبکہ اس موقع پر کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے سماجی دوری اور دیگر رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنایا گیا۔