پلوامہ (جموں کشمیر) :جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ 20 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئے اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، پلوامہ میں اختتام ہوا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسٹار والی بال کلب پلوامہ اور جوائنرز والی بال کلب پلوامہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں جونیئر والی بال کلب پلوامہ نے جیت درج کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی، پلوامہ، تنویر احمد نے شرکاء پر زور دیا کہ ’’پولیس کی جانب سے اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا مواقع فراہم کرنا ہے۔‘‘