اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ: پولیس یادگار دن کے سلسلے میں تقریب منعقد

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں بدھ کو پولیس یادگار دن کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس کے اعلی افسران اور شہید جوانوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

اونتی پورہ: پولیس یادگار دن کے سلسلے میں تقریب منعقد
اونتی پورہ: پولیس یادگار دن کے سلسلے میں تقریب منعقد

By

Published : Oct 21, 2020, 5:42 PM IST

جنوبی کشمیر کے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں بدھ کو پولیس یادگار دن کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت شہداء کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تقریب کے دوران ایک پریڑ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی اونتی پورہ نے سلامی لی۔ پریڑ میں جموں کشمیر پولیس، آرمڈ پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے حصہ لیا۔

اونتی پورہ: پولیس یادگار دن کے سلسلے میں تقریب منعقد

پروگرام کے دوران اُن پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں نچھاورکیں۔ اس موقع پر پولیس افسران کے علاوہ شہداء کے اہل خانہ نے بھی شہیدوں کی یاد میں شہید مارک پر گلباری کی۔

مزید پڑھیں؛ رواں برس جموں و کشمیر میں 40 پولیس اہلکار ہلاک: دلباغ سنگھ

اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے اس دن کی مناسبت سے اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ’’ان جوانوں کی شہادت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی قوم کی خاطر ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں نچھاور کیں۔‘‘

انہوں نے شہید جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور ان کی شہادت کو قوم کے لئے ایک عظیم قربانی قرار دیا۔

مزید پڑھیں؛ بے گناہ کو چھیڑنا مت، گناہگار کو چھوڑنا مت: منوج سنہا

قابل ذکر ہے کہ پورے ملک میں آج پولیس یاد گار دن منایا جا رہا ہے جس دوران دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں بھی متعدد مقامات پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details