جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال کے بٹنور گاؤں کی آبادی محکمہ صحت سے نالاں ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہاں قائم نیو ٹائپ پی ایچ سی کو محکمہ صحت نے اگرچہ امسال کووڈ 19 اسپتال میں تبدیل کیا تھا۔ تاہم کورونا وائرس کے معاملات میں کمی آنے کے بعد اس اسپتال کو واپس محکمہ صحت کو سونپا گیا۔ لیکن دو ماہ سے یہ اسپتال بند پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت دقتوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق معمولی امراض میں مبتلا افرد کو ترال یا دیگر اسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک مقامی شہری عبدالغنی ڈار نے بتایا کہ بڑا اسپتال تو بنایا گیا لیکن اس کا فائدہ عوام کو نہیں مل رہا ہے۔ اسپتال تو بنایا لیکن ڈاکٹروں کی تعیناتی نہ ہونے سے مریض پریشان ہیں۔