مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ،ضلع کے میدانی علاقوں میں 5 سے 6 انچ جبکہ بالائی علاقوں میں تقریباً ایک فٹ برفباری ہوئی۔
بتایاجارہا ہے کہ اگرچہ برفباری زرعی شعبے کے لیےمفید ہے تو وہیں دوسری جانب اس پر برفباری کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ضلع پلوامہ کے اکثر علاقوں میں بجلی اور پانی کل سے ہی غائب ہے، جبکہ قصبہ جات میں ابھی بھی گلی کوچوں سے برف نہیں ہٹایا گیا ہے،جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔اگرچہ انتظامیہ یہ دعوی کر رہی ہے کہ انہوں نے بجلی پانی اور سڑک رابطہ ہر ایک علاقے میں بحال کیا ہے، تاہم لوگ شکایت یہ کررہے ہیں کہ ان کے علاقوں میں بجلی،پانی ابھی تک بحال نہیں کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے بالائی علاقوں کو ضلع ہیڈکوارٹر سے ملانے کے لئے رابطہ سڑکوں پر برف ہٹانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جو ابھی بھی جاری ہیں۔اس ضمن میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قصبہ پلوامہ کے گلی کوچوں سے برف ہٹانے میں انتظامیہ ناکام ہے جب کی پانی اور بجلی کا نام و نشان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ برفباری کی وجہ سے بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پانی کئی علاقوں میں نہیں ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ بجلی،پانی اور اندرونی سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرے تاکہ عوام کو راحت ملے۔مزید پڑھیں:
Kashmir Weather Update: کشمیر میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر، آج سے موسم خشک رہنے کا امکان