پلوامہ: ضلع پلوامہ کے پرچھو علاقے میں گذشتہ روز تیندوا نمودار ہوا جس کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا اور رات کے دوران ہی مساجدوں میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے تیندوے کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا گیا اور احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی گئی۔ وہیں علاقے کے لوگوں نے آج صبح سے ہی تیندوے کی تلاش شروع کر دی ہے جب کہ محکمہ وائلڈ لائف کو بھی اس کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقہ میں گھنے باغات موجود ہیں اور تیندو نمودار ہونے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے لگا ہے اور لوگ باغات میں جانے سے ڈرتے ہیں۔
وہیں محکمہ وائلڈ لائف نے تیندو کو پکڑنے کے لئے ایک ٹیم علاقہ روانیہ کی جہنوں نے تیندو کو پکڑنے کے لئے پنجرہ لگایا جب کہ اس موقع پر عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی۔ اس سلسلے میں ایک محکمہ کے آفسر نے کہا کہ انہیں تیندوے کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملی جس کے بعد ٹیم مذکورہ علاقہ پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیندو کو پکڑنے کے لئے پنجرا لگایا ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ رات کے اوقات کے دوران احتیاط برتنیں اور جب بھی رات میں کسی ضرری کام کے لیے باہر نکلیں تو اکیلے نہ نکلیں اور ساتھ میں لائٹ وغیرہ ساتھ رکھیں۔
Leopard Spotted In Pulwama پلوامہ کے پرچھو علاقے میں تیندوے کو دیکھا گیا، علاقے میں خوف کا ماحول
پلوامہ کے پرچھو علاقے میں دوران شب ایک تیندوہ دیکھا گیا۔ تیندوا کے نمودار ہونے کے بعد علاقہ میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔ وہیں محکمہ وائلڈ لائف کے ٹیم نے تینودے کو پکڑنے کے لیے پنجرہ لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Leopard Spotted in Budgam بڈگام کے ایک گاؤں میں تیندوہ کے دیکھنے سے لوگ خوفزدہ
واضح رہے کہ ر وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ایک گاؤں میں اتوار کی صبح ایک تیندوہ کو دیکھا گیا، جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اس کی اطلاع دی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ تیندوہ کو پہلے اینٹوں کے بھٹے کے قریب دیکھا گیا اور بعد میں وہی تیندوہ بڈگام کے سارتھ پورہ اور بونہما علاقوں میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ تیندوہ کو دیکھنے کے بعد مقامی باشندوں نے فوراً اس کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو دی۔