پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ میں پنچایت سیکریٹریٹ کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ Panchayat Secretariat Inaugurated in Pampore افتتاحی تقریب کے موقع پر پی آر آئی ممبران، محکمہ دیہی ترقی کے افسران سمیت مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں پی آر آئی ممبران نے پنچایت سیکریٹریٹ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کیے۔
Panchayat Secretariat Inaugurated in Pampore: پانپور میں پنچایت سیکریٹریٹ کا افتتاح - پانپور میں پنچایت سیکریٹریٹ
پانپور میں پنچایت سیکریٹریٹ کے افتتاح Panchayat Secretariat Inaugurated in Pampore کے موقع پر بی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ پنچایت سیکریٹریٹ سے عوامی مسائل کے حوالے سے پی آر آئی ممبران سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران کو جوابدہ بنایا جائے گا۔
افتتاحی تقریب کے دوران مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر بی ڈی سی چیئرمین محمد الطاف نے پنچایت سیکریٹریٹ کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا گیا گیا ہے۔
پروگرام کے دوران لوگوں نے متعلقہ علاقہ جات کے مسائل سے پی آر آئی ممبران کو آگاہ کیا جن میں بجلی، پانی سڑک اور صحت کے حوالے سے شکایات شامل تھیں۔ پی آر آئی ممبران نے عوامی مطالبات پر متعلقہ حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچایت سیکریٹریٹ سے عوامی مسائل کے حوالے سے پی آر آئی ممبران سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران کو جوابدہ بنایا جائے گا۔