اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ پلوامہ نے مرکز فلاح اطفال ( بال آشرم) میں زیر پرورش بچوں کو دعوت دی۔
بچوں نے یہاں ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔ اس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے انہیں نئے کپڑے بھی فراہم کئے گئے۔

انتظامیہ نے انہیں مختلف قسم کی پیٹ کی بیماریوں کے لئے ادویات فراہم کی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر سید عابد رشید شاہ نے محکمہ صحت کو موقعہ پر ہی ہدایت دی کہ ہر ماہ بال آشرم میں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم بچوں کا معائنہ کرے، تاکہ انہیں ہر چھوٹی بڑی بیماری سے دور رکھا جائے۔
اس موقعہ پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ بچے سماج کا اہم حصہ ہیں۔ بچوں کی بازآبادکاری، ترقی اور ان کی بہبود ی کے لیے ہر طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں کو آگے آنا چاہیے۔