جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں فوج نے جمعرات کے روز ایک تلاشی کارروائی کے دوران ایک نو بھرتی عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سکیورٹی فورس نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد نیو کالونی علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔ جس میں پولیس، 55 آر آر اور سی ار پی ایف کے مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا۔
فوج کے مطابق انہوں نے تلاشی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس کی شناخت ولایت عزیز میر عرف رسک ولد عبد العزیز میر ہنپورہ نیوہ کے بطور ہوئی ہے۔
پلوامہ: محاصرے کے دوران ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی - ولایت عزیز میر عرف رسک
فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے نوجوان سے ایک پستول اور ایک دستی بم برآمد کیا ہے۔
عسکریت پسند
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: نیو کالونی علاقے کو فورسز نے محاصرے میں لیا
فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے اس نوجوان سے ایک پستول اور ایک دستی بم برآمد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ولایت 15 جنوری سے لاپتہ تھا اور وہ عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہو گیا تھا۔