اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں کورونا سے اموات کی تعداد سات ہو گئی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کووڈ 19 سے ایک اور موت کے بعد اب تک کشمیر میں 184 جبکہ جموں میں 18 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 202 تک پہنچ گئی ہے۔

پلوامہ میں کورونا سے اموات کی تعداد سات ہو گئی
پلوامہ میں کورونا سے اموات کی تعداد سات ہو گئی

By

Published : Jul 15, 2020, 1:15 PM IST

Updated : Jul 16, 2020, 12:55 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کووڈ 19 سے اور ایک موت ہوئی جس کے ساتھ ہی ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے شخص جس کی عمر تقرباً 77 برس بتائی جا رہی ہے آج سکمز صورہ اسپتال میں رات کے 12:30 بجے انتقال کر گئے۔
ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے 77 سالہ شخص کی رات 12:30 بجے موت ہو گئی۔

پلوامہ میں کورونا سے اموات کی تعداد سات ہو گئی
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں 11 جولائی کو وارڈ نمبر 2 اے میں سی اے پی کے معاملے میں داخل کیا گیا تھا اور وہ کووڈ مثبت بھی پائے گئے تھے۔تازہ اموات کے ساتھ ہی کووڈ 19 کی وجہ سے اب تک کشمیر میں 184 اور جموں میں 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 202 تک پہنچ گئی ہے۔سرینگر میں سب سے زیادہ 48 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد بارہمولہ میں 40، کولگام میں 22، شوپیاں میں 17، اننت ناگ میں 16، بڈگام میں 14، جموں میں 11، پلوامہ میں 7، بانڈی پوہ میں 3، گاندربل میں 4، ڈوڈہ میں 2 جبکہ پونچھ، اودھمپور، راجوری اور کٹھوعہ میں ایک ایک کی موت کووڈ 19 وبا سے ہوئی ہے۔

واضح رہے ضلع انتظامیہ نے پلوامہ کو پورے طرح سیل کردیا ہے اور قصبہ کے سبھی داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ صرف ضروری اشیاء فراہم کرنے والی خدمات کو نقل و حمل کی اجازت دی گئی ہے۔

Last Updated : Jul 16, 2020, 12:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details