اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ محاصرے میں ایک عسکریت پسند ہلاک

ضلع پلوامہ کے نیو کالونی آرہل علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ میں ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند سکیورٹی فورسز کی جانب سے ہلاک کردیا گیا، ہلاک ہوئے عسکریت پسند کی شناخت کفایت ایوب ساکن پنجورہ شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔ Arihal Pulwama Encounter

Arihal Pulwama Encounter
پلوامہ محاصرے میں ایک عسکریت پسند ہلاک

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 12:47 PM IST

پلوامہ محاصرے میں ایک عسکریت پسند ہلاک

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیو کالونی آرہل علاقے میں گزشتہ رات عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جہاں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا۔ مارے گئے عسکریت پسند کا تعلق ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے ہلاک ہوئے عسکریت پسند کی شناخت کفایت ایوب ساکن پنجورہ شوپیاں کے طور پر کی ہے۔ بتایا جارہا کہ وہ چار اکتوبر 2023 سے کافی سرگرم تھا۔
تفصیلات کے مطابق فوج کے 44 راشٹریہ ریفلز کو نیو کالونی آرہل علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاعات ملی تھی، جس کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے اس علاقے کو محاصر میں لیا، محاصرے کے دوران عسکریت پسندوں نے فوج پر گولیاں چلائیں، جس میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ابتدائی مراحل میں ہی ایک عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا۔ غور طلب ہو کہ ہلاک ہوئے عسکریت پسند کی شناخت کفایت ایوب ساکنہ پنجورہ شوپیاں کے بطور ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہو کہ کفایت ایوب نے رواں سال کی 4 اکتوبر کو عسکری تنظیم لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ تقریباً پچھلے ایک ماہ سے کافی سرگرم تھا۔ یہ جھڑپ علاقے باغات میں پیش آئی، جہاں پر ایک چھوٹی سے ہڈوٹ موجود ہے، اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ عسکریت پسند اس ہڈوٹ میں چھپا ہوا تھا۔ واضح رہے تفصیلات کے مطابق اس جھڑپ کے بعد شوپیاں ضلع میں اب صرف تین سرگرم مقامی عسکریت پسند ہیں، جب کہ پلوامہ میں 4 مقامی عسکریت پسند سرگرم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details