شعبہ فوڈ ٹیکنالوجی اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ کی جانب سے بدھ کو ایک روزہ سیمنار کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں صنعت کاروں اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔
سیمنار میں مقررین اور ماہرین نے صنعت و تجارت اور تعلیم کی ہم آہنگی پر زور دیا۔
اس موقع پر موجودہ دور میں نئی تحقیق کو پروان چڑھانے اور زمینی سطح پر اس کو عملانے کی خاطر ماہرین اور مقررین نے اپنے زریں خیالات سے سامعین کو نوازا۔