جموں و کشمیر:وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بہتر سڑک رابطہ فراہم کرنے کے غرض سے کئی ساری سڑکوں پر ترکول بچھایا گیا ہے۔ وہیں یہ کام جہاں محمکہ آر اینڈ بی کی جانب سے انجام دیا گیا تو پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت بھی کئی سڑکوں پر ترکول کو بچھایا گیا۔
اس ضمن میں پینگلانہ ارچرسو سڑک پر بھی پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت کئی ماہ قبل ترکول بچھایا گیا ہے۔ اب اس سڑک کی تعمیر کے بعد محمکہ جل شکتی نے پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا ہے، جس کی وجہ سے اس سڑک کو نقصان پہنچانے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہیں۔
اس ضمن میں جب اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی سے فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ہم نے محمکہ جل شکتی کو پائپ لائن بچھانے کی اجازت نہیں دی ہیں۔ اگر انہیں کام کرنا بھی ہوگا تو وہ مشنری کا استعمال نہیں کرسکتے ہیں بلکہ ان کو پائپ لائن بچھانے کے لئے مزدوروں کا استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارچرسو علاقے میں محمکہ جل شکتی کی جانب سے پائپ لائن بچھانے کی اجازت طلب ہی نہیں کی گئی۔