اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور: محکمہ زراعت کی ٹیم کا زعفران کے کھیتوں کا معائنہ - آبپاشی کا معقول انتظام

محکمہ زراعت کی ایک ٹیم نے جمعہ کو جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے پانپور کا دورہ کرکے زعفران کے کھیتوں کا معائنہ کرکے کسانوں کے ساتھ ملاقات کی۔

پانپور: محکمہ زراعت کی ٹیم کا زعفران کے کھیتوں کا معائینہ
پانپور: محکمہ زراعت کی ٹیم کا زعفران کے کھیتوں کا معائینہ

By

Published : Oct 23, 2020, 7:19 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے لہلاتے کھیتوں میں زعفران کے پھول کھلنے کا موسم شروع ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں جمعہ کو محکمہ زراعت کی ایک ٹیم نے پانپور میں زعفران کے کھیتوں کا دورہ کرکے زعفران کی پیداوار کا معائنہ کیا۔

انہوں نے زعفران کی کاشت کرنے والے کسانوں سے بھی زعفران کی پیداوار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

پانپور: محکمہ زراعت کی ٹیم کا زعفران کے کھیتوں کا معائینہ

محکمہ زراعت کی ٹیم نے کسانوں کو یقین دلایا کہ وہ زعفران کی پیداوار کو بڑھانے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرینگے۔

محکمہ زراعت کے افسران نے کہا کہ ’’اس بار آبپاشی کا معقول انتظام کیا گیا تھا اور امید ہے کہ رواں برس زعفران کی پیداوار میں اچھا اضافہ ہوگا، جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترقی کا ایک نیا دور بھی شروع ہو سکتا ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details