اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: 'سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، لوگ خوفزدہ نہ ہوں'

پوری وادی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی پچھلے تین دنوں سے مسلسل بارش ہوئی جس کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا تھا۔

پلوامہ: 'سیلاب کو کوئی خطرہ نہیں، لوگ خوفزدہ نہ ہوں'
پلوامہ: 'سیلاب کو کوئی خطرہ نہیں، لوگ خوفزدہ نہ ہوں'

By

Published : Mar 24, 2021, 3:55 PM IST

مسلسل بارش کی وجہ سے جہاں عام زندگی متاثر ہوئی وہیں ندی نالوں کے کناروں پر آباد لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا تھا۔

پلوامہ: 'سیلاب کو کوئی خطرہ نہیں، لوگ خوفزدہ نہ ہوں'

تاہم اب موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی ان ندی نالوں میں پانی کی سطح کم ہو گئی ہے۔

ایگزیکٹو انجینئر مختار احمد شاہ فلڈ کنٹرول ڈیویژن کاکا پورہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دریا جہلم میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے تاہم سیلاب آنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب رفتہ رفتہ موسم بھی ٹھیک ہو جائے گا تو پانی کی سطح بھی نیچے چلی جائے گی۔ وہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ندی نالوں یا پھر دریائے جہلم کے کنارے پر جانے سے گریز کرے کیونکہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے ندی نالوں کے کنارے کھسک سکتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details