اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Raid : جموں و کشمیر میں این آئی اے کے چھاپے - این آئی اے نے چھاپہ ماری کی

ترال سب ضلع کے بٹ نور اور لروجاگیر میں بھی این آئی اے نے چھاپہ ماری کی ہے جس دوران کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ NIA Raids Multiple Locations

جموں و کشمیر میں این آئی اے کے چھاپے
جموں و کشمیر میں این آئی اے کے چھاپے

By

Published : Jun 24, 2022, 11:09 AM IST

پلوامہ : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے وادی کشمیر اور کٹھوعہ ضلع میں کئی مقامات پر چھاپا مارا، سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ وادی کشمیر اور کٹھوعہ ضلع میں کئی مقامات پر این آئی اے نے چھاپا مارا۔

ترال سب ضلع کے بٹ نور اور لروجاگیر میں بھی این آئی اے نے چھاپہ ماری کی ہے جس دوران کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے ایک پولیس عہدیدار نے تصديق کی ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے علاقے میں کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے
تاہم۔ انہوں نے کیسز کے حوالے سے مزید تفصیلات شیر نہیں کیں۔ NIA Raids in JK

ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے این آئی اے کے دستے بارہمولہ، بڈگام، اننت ناگ، بانڈی پورہ، پلوامہ، سوپور، سری نگر اور کٹھوعہ کے کچھ حصوں میں چھاپے مار رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ان کیسز کے حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں جن میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بتادیں کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی نے وادی میں چھاپہ ماری میں شدت لائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : NIA Raids in Pulwama: این آئی اے نے پلوامہ میں چھاپہ مارا

ABOUT THE AUTHOR

...view details