اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Raids In Kashmir کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے مار کاروائیاں - sia raids in kashmir

وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ مار کاروائی جاری ہے۔NIA raids at various places in kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 11, 2023, 8:39 AM IST

Updated : Jul 11, 2023, 12:08 PM IST

کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے مار کاروائیاں

پلوامہ: قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ضلع پلوامہ سمیت وادی کے باقی اضلاع میں چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ یہ چھاپہ مار کاروائیاں آج صبح سے ہی شروع ہوئے جو ابھی بھی جاری ہے۔ ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ میں بھی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی انجام دی جارہی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے میں شبیر احمد ملک کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شبیر احمد بطور مزدور کام کرتا ہے۔ جہاں پر این آئی اے کی ٹیم موجود ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی یہ چھاپہ مار کارروائی پولیس اور سی آر پی کی مدد سے انجام دی رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ این آئی اے عسکریت پسندی کے معاملات کے سلسلے میں چھاپہ مار کاروائیاں وادی بھر میں انجام دے رہے ہیں۔ یہ چھاپہ مار کارروائی ابھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ضلع اننت ناگ کے نانل مٹن علاقہ میں ریاض احمد حجام ولد محمد یوسف حجام اور بانڈر پورہ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے گوہر احمد بٹ ولد محمد شعبان بٹ کے گھر پر چھاپہ ڈالا جس کے دوران مذکورہ افراد کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔

وہیں دوسری جانب جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے منگل کی صبح کشتواڑ میں پاکستان سے کام کرنے والے مشتبہ جنگجوؤں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے ضلع کشتواڑ کے چھاترو تحصیل کے رہلتھل گاؤں میں مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ان مشتبہ جنگجوؤں کے گھروں پر مارے جا رہے ہیں جو پاکستان بھاگ گئے ہیں اور وہیں سے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ قومی تحقیقاتی ایجنسی، ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اور جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف مشترکہ طور پر چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی گئیں ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ٹیرر فنڈنگ اور دیگر معاملات میں چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی گئیں ہیں۔ اور ایجنسی کی جانب سے اس ضمن میں مختلف حریت رہنماؤں کی املاک کو منسلک بھی کیا گیا تھا۔

Last Updated : Jul 11, 2023, 12:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details