اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور میں این آئی اے کے چھاپے - ایل او سی ٹریڈ

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے سرینگر اور ضلع پلوامہ کے پانپور میں چھاپے مارے۔

پانپور میں این آئی اے کے چھاپے
پانپور میں این آئی اے کے چھاپے

By

Published : Sep 24, 2020, 7:49 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے پلوامہ کے پانپور علاقے میں تجارت سے وابستہ تجمل مسعودی اور محمد افضل مسعودی کے گھر پر چھاپے مارے۔

پانپور میں این آئی اے کے چھاپے

ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے سی آر پی ایف اور پولیس تجمل مسعودی اور محمد افضل پانپور کے باغندر گاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے ہیں۔

ایجنسی کے اہلکاروں نے مذکورہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی اور گھر میں موجود تمام اسناد کی چیکنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھاجپا لیڈر کا فاروق عبداللہ کی دماغی حالت پر سوال


واضع رہے کہ تجمل مسعودی کو تقریباً تین سال پہلے ایل او سی ٹریڈ کے دوران مظفر آباد میں ایک ٹرک میں ہیروین سمت گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اسے حراست میں رکھا گیا تھا۔

اس سے قبل ایجنسی نے سرینگر میں ایل او سی تجارت سے وابستہ کئی لوگوں کے گھروں پر چھاپے ڈالے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details