وادی کے مختلف اضلاع کی طرح آج ضلع پلوامہ میں بھی میونسپل کونسلر کے لئے حلف برداری کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ضلع پلوامہ کے پانچ میونسپل کمیٹی کے اُن تمام 32 کونسلر نے حلف لے کر اس بات کا اعترآف کیا ہے کہ وہ آٸین ہند کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے انجام دیں گے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ظفر شال نے کونسلرز کو حلف برداری کرآئی اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنگر کے علاوہ مختلف محکموں کے سیکٹر افسرآن بھی پروگرام میں موجود رہے۔