پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں ہر تین سال کے بعد انتخابات ہوتے ہیں اور یہ انتخابات ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ ریاستی سطح پر بھی ہوتے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ دوسرے لوگوں کو بھی پارٹی میں موقع دیا جائے تاکہ زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط کیا جائے۔ ان تبدیلیوں کا جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ Autar Singh Slams NC
Autar Singh Slams NC این سی نے لوگوں کا دھیان بھٹکانے کے لیے صدارتی انتخاب کرایا، اوتار سنگھ - پلوامہ اردو نیوز
بی جے پی کے سینیئر رہنما و ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے نیشنل کانفرنس و اس کے سربراہ فاروق عبداللہ پر تنقید کی۔ Autar Singh Slams NC
بی جے پی رہنما اوتار سنگھ نے نیشنل کانفرنس پارٹی کے صدر کے الیکشن کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں کا دھیان اپنی طرف کھینچنے کے لیے اس طرح کا ڈرامہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فاروق عبداللہ زندہ ہے تب تک وہ پارٹی کے صدر بنے رہیں گے اور نیشنل کانفرنس پارٹی عبداللہ کی پارٹی ہے اور وہاں کسی اور کو موقع نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پارٹی صدر منتخب ہونے سے یہ صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ عبدللہ خاندان کے بغیر کسی اور کو پارٹی کا صدر منتخب نہیں کیا جائے گا۔ Autar Singh Slams NC
یہ بھی پڑھیں : BJP Leader on JK Assembly Polls: بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لیے تیار، اوتار سنگھ