اردو

urdu

ڈی ڈی سی انتخاب: نذیر احمد ڈار بی جے پی امیدوار نامزد

By

Published : Nov 19, 2020, 10:13 PM IST

بی جے پی کے نذیر احمد ڈار نے دوسرے مرحلے کے ڈی ڈی سی انتخابات میں اپنےعلاقے راجپورہ اسمبلی حلقہ سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

nazir-ahmad-dar-nominated-as-bjp-candidate-for-rajpura-in-ddc
بی جے پی کے نذیر احمد ڈار

نذیر احمد بی جے پی کے راجپورہ اسمبلی حلقہ کے صدر بھی ہیں اور پارٹی نے انہیں اپنے علاقے سے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

بی جے پی کے نذیر احمد ڈار

اس تعلق سے نذیر احمد نے کہا کہ ہماری پارٹی کا ایجنڈا ہے کہ علاقے میں تعمیر و ترقی ہو، جب سے پنچایت راج یہاں پر نافذ ہوا ہے ہر ایک علاقے میں کافی کام ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لوگوں کو ہم سے امید ہے کہ لوگ ہمیں کامیاب کرینگے اس کے بعد ہم لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترینگے کیونکہ مرکزی حکومت ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گپکار الائنس کے لوگ صرف کرسی کے بھوکے ہیں اس لیے انھوں نے الائنس کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details