پلوامہ:منشیات کو ختم کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نصیر احمد ڈار کی طرف سے تشکیل دی گئی افسروں کی کمیٹی نے مختلف ایف آئی آرز میں ضبط کیے گئے 19 کروڑ روپے مالیت کی منشیات اورسائیکو ٹراپک مادے کو تباہ کر دیا ہے۔کمیٹی کی سربراہی منصف پلوامہ، فیضان نذر نے کی۔ جبکہ دیگر اراکین میں پلوامہ اور پانپور کے تحصیلدار، پبلک پراسیکیوٹر، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر شامل تھے۔ فیلڈ آفیسر آلودگی کنٹرول بورڈ، پی ڈی اینڈ ایس جے پلوامہ کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور پی ڈیز اونتی پورہ اور پلوامہ کے تمام ایس ایچ اوز کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
کمیٹی نے کشمیر ہیلتھ کیئر سسٹم میں آئی جی سی لاسی پورہ میں این ڈی پی ایس کو سائنسی طور پر تباہ کر دیا، جو وادی میں بائیو میڈیکل ویسٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کی واحد سہولت ہے۔پولیس اسٹیشن پلوامہ، پولیس اسٹیشن کاکاپورہ، پولیس اسٹیشن راجپورہ اور پولیس اسٹیشن لیتر کے 82 مقدمات میں ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کو تلف کیا گیا۔ ضبط کی گئی اشیاء میں 5.3 کلو گرام چرس، 398.1 کلوگرام بھنگ پاؤڈر 3916.6 کلو گرام پوست کا بھوسا، 2105 بوتلیں کوڈین، 5.54 گرام براؤن شوگر شامل ہیں۔علاقے کے لوگوں نے مشق کے دوران افسران سے ملاقات کی اور ان کی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Drugs Destroyed In Pulwama پلوامہ میں سائنسی طریقے سے منشیات کو تباہ کردیا گیا
ضلع انتطامیہ پلوامہ نے آج 19 کروڑ روپئے مالییت کی منشیات اور سائیکو ٹراپک مادے کو سائنسی طریقے سے تباہ کردیا جبکہ اسے پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سے ضبط کیا تھا۔
پلوامہ میں سائنسی طریقت سے منشیات کو تباہ کر دیا گیا