پلوامہ (جموں و کشمیر):میونسپل کمیٹی ترال کے ایگزیکٹو آفیسر عامر سہیل نے سیکریٹری ایم سی بشیر احمد کے ہمراہ ترال کی مشہور پارک دلناگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں فلوریکلچر محکمہ کے ملازمین سے مختلف موضوعات پر بات کی۔ ایم ترال کے ایگزیکٹو آفیسر محکمہ پھول بانی کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ پارک کو جاذب نظر بنانے کے لیے تندہی کے ساتھ کام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پارک کی سیر کو آ سکیں۔
عامر سہیل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دلناگ اور دیگر قدرتی آبی زخائر کے رکھ رکھاؤ اور ان قدرتی وسائل کو آنے والی نسلوں تک محفوظ رکھنے کے لیے میونسپل کمیٹی ترال نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت قدرتی چشموں کو صاف کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دلناگ پارک کی شان رفتہ بحال کرنے لیے وہ انتظامیہ کو تعاون فراہم کریں تاکہ ترال کی شان دلناگ پارک عوامی توجہ کا مرکز بنی رہے۔ انہوں نے عوام سے پارک میں ادھر اُدھر کوڑا کرکٹ نہ ڈالنے اور محکمہ پھول بانی، ایم سی ترال کی جانب سے پارک میں نصب کوڑے دانوں کا استعمال کریں۔