پلوامہ:میونسپل کمیٹی ترال نے قصبہ کو صاف رکھنے کے حوالہ سے ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے صفائی کرمچاریوں میں ٹرائیسیکل تقسیم کیے۔ میونسپل کمیٹی حکام کے مطابق صفائی کرمچاری قصبہ کے گلی کوچوں، بازاروں میں دن میں دو مرتبہ صفائی انجام دیں گے تاکہ قصبہ کو صاف ستھرا رکھنے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس ضمن میں ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا اور میونسپل کمیٹی کے صدر منظور خان سمیت دیگر عہدیداروں نے صفائی کرمچاریوں میں ٹرائیسکل تقسیم کیے۔ Tral MC Distributes Tricycles Among Sweepers
MC Tral Distributes Tricycles Among Sweepers صفائی کرمچاریوں میں ٹرائیسیکل کی تقسیم - میونسپل کمیٹی ترال ٹرائیسکل تقسیم
میونسپل کمیٹی ترال نے ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں صفائی کرمچاروں کو قصبہ میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے ٹرائیسیکل تقسیم کیے گئے۔ Municipal Committee Tral Distributes Tricycles Among Sweepers
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم سی ترال کے صدر منظور خان نے بتایاکہ ترال قصبہ کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالہ سے صفائی کرمچاریوں میں ٹرائیسکل تقسیم کیے گئے۔ انہوں ے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایم سی صدر نے دکانداروں، عوام سے قصبہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ایم سی کا تعاون دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ’’ترال قصبے کی صفائی ستھرائی دو شفٹوں میں ہوگی تاکہ علاقے کے لوگوں کو کسی بھی طرح کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘
مزید پڑھیں:MC Pampore Cleanliness Drive: میونسپل کمیٹی پانپور کی جانب سے صفائی مہم